20 اگست 2013 - 19:30
اعلیٰ سطح کا مصری وفد شام پہنچ گیا

مصر کا ایک اعلی رتبہ وفد شام گيا ہے جہاں وہ دونوں ملکوں کے درمیاں سکیورٹی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گا۔

ابنا: قاہرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ وفد مصر کی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کی جانب سے شام گيا ہے۔ اس وفد کے دورہ شام کا مقصد شام اور مصر کی انٹلجنس ایجنسیوں کے درمیان دوبارہ تعاون شروع کرنا ہے۔ واضح رہے مصر کے سابق صدر نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے تھے۔

.......

/169